گوجرانوالہ۔سائبریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا شکار کرنے والے 9 شکاری پکڑے گئے ۔

گوجرانوالہ
وائلڈ لائف ٹیم نے 9شکار ی گرفتار کر 90ہزار جرمانہ وصول کرنے کے بعد رہا کر دئے۔
گوجرانوالہ وائلڈ لائف کی چھاپہ مار ٹیم نے علی پور چٹھہ بائی پا س کے قریب ایئر گن سے مہمان پرندوں کا شکار کرتے نعیم انور،عثمان اسلام،اروپ کے قریب سے زوہیب شکوراورعبداﷲ، ،کھیالی بائی پاس سے اسد طارق رتہ جھال پر چڑیاں، مگ،بٹیر،اور دیگر پرندوں کا شکار کرنے والے افتخار احمد، قیصر بشیر، نوشہرہ روڈ سے قسیم سردار،مظہر شہباز اور شفیق الرحمن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان سے مجموعی طور پر90ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر کے ملزمان کو رہا کر دیا ۔بتایا گیا ہے ک شکاری سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں کا شکار کر رہے تھے جنھیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر جرمانے کر دئے گئے جسکے بعد انہیں وارننگ دے کر رہا کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں