پی ایچ اے چیئرمین نے سٹور کا تالہ توڑ کر ایل ای ڈی مالکان کو واپس کر دی۔ ایل ای ڈی غیر قانونی طور پر نصب تھی جسے اتار کر سٹور میں رکھا گیا تھا جس کی سپردگی کیلئے مالکان نے ڈائریکٹر کو درخواست دے رکھی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سٹور کے تالے توڑ کر پی ایچ اے کے نئے چیئرمین ایس اے حمید نے ایل ای ڈی مالکان کے حوالے کر دی۔
اس ضمن میں ایس اے حمید نے بتایا کہ تالے نہیں توڑے ،ایل ای ڈی وارننگ نوٹسز کے دوران اتاری گئی تھی جو مالکان کو واپس کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 60سے زائد گھوسٹ ملازمین کی لسٹیں تیار کر لی ہیں جنہیں بہت جلد نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا۔
Load/Hide Comments