گوجرانوالہ: حکومت بے گھر افراد کیلئے تاریخی منصوبہ لائے گی: طارق گجر

سابق ایم پی اے چوہدری طارق گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو مسائل سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا دلانے کیلئے میدان عمل میں اتر آئے ہیں کرپشن کیخلاف بات کرنے پر مخالفین کا عمران خان سے چڑنا ان کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بے گھر افراد کیلئے تاریخی منصوبہ لائے گی جس سے غربت میں بھی کمی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بہت جلد مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گی ‘مخالفین کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں