ضلع گوجرانوالہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں مگر پنجاب حکومت کی جانب سے صرف10 ہزار مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں فری ادویات سالانہ فراہم کی جارہی ہیں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے گزشتہ سال کروڑوں روپے کی لاگت سے لیور کلینک تعمیر کیا گیا تھا اور ہیپاٹائٹس کی تشخیص کیلئے پی سی آر ٹیسٹ مشین نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا
جس کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرکے ارسال کی گئی تھی مگر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ایک سال گزرجانے کے لیور کلینک کو فعال نہیں کیا جاسکا جبکہ مریض نجی لیبارٹریوں سے مہنگے ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہیں ،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حکومتی منظوری اور فنڈز کے اجراء کے بعد لیور کلینک کو فعال کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments