محکمہ تعلیم گوجرانوا لہ کے پی ایف سی فنڈز میں6 کروڑ90لاکھ کی کمی ، 1900 ایجوکیٹرز کو تنخواہوں اور بقایات جات کی عدم ادائیگی،ریٹائرڈ اساتذہ پنشن سے محرو م ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم گوجرانوالہ کے پی ایف سی فنڈز سے 6 کروڑ90 لاکھ روپے مائنس جارہے ہیں جس کی وجہ سے ایجوکیٹرز کی تنخواہیں 8 ماہ کے واجبات اور دیگرادائیگیاں التواء کا شکار ہیں جس سے 1900 سے زائد ایجوکیٹرز متاثر ہورہے ہیں جنہیں ریگولر تنخواہیں اور الاؤنسز نہیں مل رہے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود ان ٹرینڈ ٹیچرز کے بقایا جات بھی واجب الادا ہیں۔
الاؤنسز میں اضافہ بھی ہوچکا ہے ریٹائرڈ اساتذہ کے پنشن کیسز بھی التواء میں ہیں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی مالی امداد بھی ان کے خاندانوں کو نہیں مل رہی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ نے متعدد بار ایجوکیشن حکام اور محکمہ خزانہ پنجاب کو مراسلے بھجوائے ہیں لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ۔
Load/Hide Comments