گوجرانوالہ۔سی آئی اے پولیس نے “شیخ کھارا ڈکیت گینگ ” پکڑ لیا

سی آئی اے پولیس کی کارکردگی
افتخار عرف شیخ کھارا ڈکیت گینگ کے 04 ارکان گرفتار ۔01لاکھ روپے نقدی ،02 پسٹل اوردرجنوں گولیاں برآمد۔
جی ٹی روڈ سبزی منڈی، کھیالی بائپاس، چندا قلعہ، موڑ ایمن آباد اور گردو نواح میں رہزنی کی متعدد وا رداتواں کا انکشاف ۔
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس شب و روز کوشاں ہے ۔
پر امن ماحول کی فراہمی کے لئے جرائم پیشہ عناصر کو جیل بجھوائیں گے ۔
سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود

گوجرانوالہ سی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افتخار عرف شیخ کھارا ڈکیت گروہ کے چار ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی ،دو پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد کی ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں افتخار عرف شیخ کھارا ( سرغنہ گینگ) سکنہ نتھو سویا، اعظم عرف رمضان بھلر سکنہ حیات پور واہنڈو، یاسین عرف یاسر سکنہ ساہنے والہ اور رشید عرف شبیر و سکنہ کوٹ شیرا شامل ہیں۔ملزمان جی ٹی روڈ سبزی منڈی، کھیالی بائپاس، چندا قلعہ، موڑ ایمن آباد اور گردو نواح میں رہزنی اور ڈکیتی کی ہونے والی متعدد ورداتوں میں ضلعی پولیس کو مطلوب تھے ۔تفصیلا ت کے مطابق افتخار عرف شیخ کھارا سرغنہ گینگ شہریوں کی ریکی کرتا اور اپنے ساتھیوں کو انکی نقل و حرکت سے آگاہ کرتا جس کے بعددیگر ملزمان شہریوں کو لوٹتے۔ملزم افتخار اپنے علاقہ میں منشیات اور شراب فروشی کا دہندہ بھی کرتا ہے ۔ سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کے حکم سے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے اے ایس آئی بلال احمد، کانسٹیبلان مدثر اقبال، قمر زمان و دیگران پر ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتار ی کا تحرک عمل میں لایا ۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مناسب لائحہ عمل اختیار کیا گیا اور علاقے کے بد قماش عناصر سمیت دیگر مقامات سے بھی اہم معلومات اکٹھی کی گئیں ۔ ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور مختلف زاویوں سے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے افتخار عرف شیخ کھارا ڈکیت گروہ کے چار ا رکان گرفتار کئے ۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا اس موقع پر کہنا ہے کہ پر امن ماحول کی فراہمی کے لئے جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت جیل بجھوائیں گے ۔ شہریوں کی حفاظت کے لئے پولیس شب و روز کوشاں ہے ۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعو د نے سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

اپنا تبصرہ بھیجیں