گوجرانوالہ۔55 سالہ ون ویلر کی ویڈیو میں ایسی کیا بات ہے کہ یہ ویڈیو جی نیوز پر 50 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں

جوانی چلی گئی مگر شوق نہ بدلے۔۔۔
گوجرانوالہ میں 55 سالہ ون ویلر کو ٹریفک پولیس نے گرفتار کر لیا۔
سٹی ٹریفک پولیس کا ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ جس کے تحت انچارج اینٹی ون ویلنگ اسکواڈ ظہیر کمانڈو نے کاروائی کرتے ہوئے 55 سالہ چن الہی نامی ون ویلنگ کے ماسٹر کو گرفتار کرکے تھانہ کوتوالی میں بند کردیا۔ ظہیر کمانڈو کا کہنا ہے کہ چن الہی مختلف اوقات جی ٹی روڈ پر ریس لگاتا، ون ویلنگ کرتا اور 125 CC موٹر سائیکل پر خطرناک کرتب دکھاتا تھا۔ چن الہی گوندانوالہ چوک میں ون ویلنگ کررہا تھا کہ اسے حراست میں لے لیا گیا۔ چن الہی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔ جو کہ لوگوں کے لئے گہری دلچسپی کا باعث بن گئی اور اس ویڈیو کو جی نیوز پر کم و بیش ایک ماہ کے دوران 50 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور ہزاروں لوگ اس پر کمنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے لائک بھی کر چکے ہیں اس عمر میں بہت کم لوگ ہیں جن کے جذبے اس عمر میں بھی جوان ہے یہ ویڈیو نوجوان نسل کے لئے سبق آموز بھی ہے ۔ویڈیو دیکھئے

اپنا تبصرہ بھیجیں