سابق وفاقی وزیر اور موجودہ رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت میں تاجروں کے وفدنے ڈی سی گوجرانوالہ سے ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ تجاوزات کیخلاف چلائی گئی مہم میں گڑ شکر و پلاسٹک مارکیٹ کے 73سٹالز اور دوکانوں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مسمار کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کاروبار کرنیوالے سیکڑوں گھرانے متاثر ہوئے اور دکاندار بیروزگار ہوگئے۔
گڑ شکر و پلاسٹک مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں نے رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان کی قیادت میں ڈی سی گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر عاطف صابر خان، یوسی چیئرمین عمران خان، حاجی سعید خان، اقبال خان، ریاض کھوکھر، حاجی رحمت اﷲ، ملک جعفر ، عاصم خان، محمد اقبال، لیاقت علی خان، خادم حسین ودیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انجینئر خرم دستگیر خان نے ڈی سی گوجرانوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ دکانداروں کو روزگار کی فراہمی اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے متبادل جگہ فراہم کی جائے دکاندار سرکاری طور پر فراہم جگہ کا کرایہ بھی دینے کیلئے تیار ہیں۔
جس پر ڈی سی ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے متاثر ین کو ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور انکی درخواست میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کو ارسال کردی ۔
Load/Hide Comments