گوجرانوالہ: ناقص کوالٹی کے ہیلمٹس کی بھرمار، قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے

ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چالان کرنے کا عمل جاری ہے۔ دوسری طرف ناقص میٹریل کے ہیلمٹ مہنگے داموں فروخت کرنے والا مافیا بھی سرگرم ہے، جی ٹی روڈ، گوندالانوالہ اڈا، موٹر سائیکل مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر اسٹال لگا دیئے گئے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں اگر اس مافیا کو لگام نہ ڈالی گئی تو ہیلمٹ مہم یکسرناکام ہو جائے گی۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ مناسب کوالٹی کے میٹیریل سے تیارکردہ ہیلمٹ کی قیمت دو ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے جو چند ماہ قبل آٹھ سو روپے میں باآسانی دستیاب تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ان کی اپیل ہے کہ مناسب کوالٹی کے ہیلمٹ کی قیمتیں کم کروائی جائیں تاکہ انہیں خریدنے میں آسانی ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں