درجہ حرارت میں واضح کمی اور خصوصاً رات کے وقت موسم سرد ہوتے ہی شہر کی مارکیٹوں اور لنڈا بازاروں میں مختلف رنگوں میں کمبل سجا دیئے گئے ہیں۔
گوجرانوالہ کی مارکیٹوں اور بازاروں میں ایرانی کمبل 1500سے 3500، دو پلائی والا کمبل 2500سے لے کر 7500 میں فروخت ہو رہا ہے جس کی وجہ سے سفید پو ش طبقہ لنڈا بازار سے خریداری پر مجبور ہے۔
جی نیوز گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایرانی کمبل شہریوں کی اولین پسند ہیں جبکہ کوریا اور چائینہ کے کمبلوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے مگر ان کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔
Load/Hide Comments