گوجرانوالہ: ہیلمٹ نہ پہننے پر کتنے ہزار شہریوں کے چالان کئے گئے؟ مکمل تفصیلات اس خبر میں

گوجرانوالہ میں ہیلمٹ نہ پہننے سمیت مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی اور اب تک آٹھ ہزار شہریوں کے چالان کردیئے گئے۔
چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کی ہرصورت میں تعمیل کروائی جائیگی۔ شہریوں سے ان کی اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ورنہ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں