گوجرانوالہ ۔سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چلتی کار میں اچانک آگ لگ گئی کار میں سوار دو نوجوانوں نے اپنی جانیں کیسے بچائیں ؟

گوجرانوالہ کے علاقے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کار کو اچانک آگ لگ گئی ریسکیو اہلکاروں نے دوگھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا کار جل کر خاکستر ہو گئی ۔

گوجرانوالہ کے علاقے سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو نوجوان اپنی کار پر گھر جا رہے تھے کہ نہر کے قریب اچانک کار میں آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ اس قدر زیادہ تھی کہ اس کے شعلے دور دور سے نظر آ رہے تھے گاڑی کو لگنے والی آگ کا منظر دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی لوگ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اطلاع ملنے پر ریسکیو کی دو گاڑیاں وہاں پہنچ گئیں جنھوں نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گاڑی میں موجود دونوں نوجوانوں نے کار سے چھلانگیں لگا کر اپنی جان بچائی اور دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے.

https://youtu.be/qtX9f3m9e_I

اپنا تبصرہ بھیجیں