گوجرانوالہ۔انجمن تاجراں کے مرکزی صدر ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے

گوجرانوالہ صدر مرکزی انجمن تاجراں حاجی نذیر احمد ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مرکزی انجمن تاجراں کے صدر حاجی نذیر جموں والے اپنی دوکان سے گزشتہ روز اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ سیالکوٹی گیٹ کے قریب وہ موبائل مارکیٹ جانے کے لئے کسی کام سے روڈ کراس کر رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دے ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکو طبی امداد دی جا رہی ہے تاجروں کی بڑی تعداد انکی تیمار داری کے لئے ہسپتال پہنچ رہی ہے ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر ہے اور انکو چند دن تک ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں