گوجرانوالہ: ایف آئی اے کے پاس ہتھکڑیاں کم پڑ گئیں ، ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والوں کو ہتھکڑیاں لگائے بغیر عدالت لایا گیا

ایف آئی اے نے باجوڑ ایجنسی ، پشاور ، سوات ، سیالکوٹ ، سرگودھا اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے 34 نوجوانوں کو عدالت میں پیش کردیا۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد کے باعث ایف آئی اے کے پاس ہتھکڑیوں کی تعداد کم پڑ گئی اور ایف آئی اے حکام نے 34 میں سے 20 نوجوانوں کو بغیر ہتھکڑیوں کے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت کے استفسار پر تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ شہباز خان ، وقاص علی ، احمد علی بلال منظور سمیت دیگرملزم انسانی سمگلروں کو لاکھوں روپے دیکر غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے ترکی پہنچے جہاں سے انہوں نے یونان روانہ ہونا تھا لیکن ترکش امیگریشن حکام نے پکڑ کر ڈیپورٹ کر دیا جنھیں ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 34ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں