پکوڑے مفت نہ دینے پر بدنام بھتہ خور کا مسلح غنڈوں کے ہمراہ غریب خوانچہ فروش پر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ ٹھیلہ الٹا دیا ضیغم باجوہ اور عامر اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ہوکر میانوالی بنگلہ مین پسرور روڈ میں ستراہ کی مارکیٹ میں آئے اور مچھلی پکوڑے فروش بھائیوں دلاور ریاست ،بابر ریاست اور غفار سے مفت مچھلی اور پکوڑے لینے کا تقاضا کیا۔
ٹھیلے والوں نے پہلے پیسوں کا تقاضا کیا تو ملزمان آپے سے باہر ہوگئے اور بندوقوں کے بٹ مار مار کر دلاور ،بابر اور غفار کو شدید زخمی کردیا بعدازاں ان کا ٹھیلہ الٹادیا اور تمام پکوڑے ،مچھلی اور نان وغیرہ سمیٹ کر چلتے بنے۔
ملزمان کی غنڈہ گردی کے خلاف بازار کے تمام دکاندار اکٹھے ہوگئے اور ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردیا مظاہرین غنڈہ عناصر اور تھانہ ستراہ پولیس کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔
تھانہ ستراہ پولیس اڑھائی گھنٹے کے بعد موقع پر پہنچی اس دوران ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گوجرانوالہ پسرور روڈ پر ٹریفک کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے بھتہ خوروں کی فوری گرفتاری اور داد رسی کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments