سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ طلباء کو سہولیات کی فراہمی کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا انسٹیٹیوٹ آف لیدرٹیکنالوجی طلباء کو ہنر مند بنانے میں بہترین کردار ادا کررہا ہے لیدر اور فٹ ویئر انڈسٹری میں ہائیر ایجوکیشن کے انتظام کیلئے کوشش کرینگے گورنمنٹ لیدر انسٹیٹیوٹ گوجرانوالہ میں طلباء کو سہولیات کی فراہمی اور انکے مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی کے دورہ کے موقع پر اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل کالج اطہر رضا زیدی، وائس پرنسپل عبدالصمد ہاشمی، لیاقت بٹ ممبر سینٹرل ایڈوائزری بورڈ، محمد انور لیدر ٹیکنالوجسٹ و دیگر بھی موجود تھے اس موقع سابق وفاقی وزیر نے لیدر انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات، ورکشاپ اور کلاس رومز کا بھی دورہ کیا ۔
Load/Hide Comments