گوجرانوالہ۔کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق نے تاجر تنظیموں کوکھری کھری سنا دیں تجاوزات آپریشن میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی شہر بھر کی تاجر تنظیموں اور کاروباری شعبہ سے وابستہ ایسوسی ایشنز اور نمائندگان سے شہر کی صفائی اور کلین اور گرین پنجاب مہم کے تحت غیر قانونی تجاوزات کے خلاف جاری انسداد تجاوزات مہم کے سلسلہ میں تفصیلی ملاقات ،تاجر پیر 29اکتوبر تک تجاوزات (تھڑے،غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات )کو رضاکارانہ طور پر ختم کر دیں تا کہ متوقع آپریشن اور نقصانات سے بچ سکیں ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کنول بتول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ڈاکٹر رابعہ ریاست،اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)عتیق الرحمان،اسسٹنٹ کمشنر( صدر)حناء ارشد،اب رجسٹرار (رورل)ذوالفقار علی بھون ،سی او کارپوریشن سردار نصیر احمد،تاجر تنظیموں کے نمائندے شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے آپریشن میں کسی سے کوئی رعایت اور نرمی نہیں برتی جائے گی ،شاہراؤں اور بازاروں میں ناجائز تجاوزات ناصرف حادثات میں اضافے کا سبب ہیں بلکہ ریاستی اداروں کی ملکیتی اراضی پر بھی ناجائز قبضے کیے گئے ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ناجائز تجاوزات سے بڑی بڑی شاہرائیں اور مرکزی بازار سکڑ کر تنگ گلیوں کی شکل اختیار کر چکے ہیں جو نا صرف شہر کی خوبصورتی پر بدنما داغ ہیں بلکہ بے شمار مسائل کا سبب بن رہی ہیں۔تمام تاجر تنظیمیں شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے تعاون کریں اور کاروباری مراکز کا روزانہ پیدا ہونے والا کوڑا کرکٹ روڈز پر پھینکنے کے بجائے اپنی حدود میں کوڑا دان رکھیں تا کہ کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھیلنے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹا جا سکے اور شہر کو صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔
ڈپٹی کمشنر نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام فیلڈ افسران،ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ،ورکشاپ اور صفائی عملہ کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی اور اس سلسلہ میں انہیں ہدایت کر دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور صفائی ستھرائی کے امور کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور عملہ کی حاضری کو چیک کیا جائے گا ،غیر حاضر افسران و عملہ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں