گوجرانوالہ ۔ڈرائیونگ لائسنس کا حصول پہلے کی نسبت مشکل ہوتا جا رہا حادثات کی روک تھام کے لئے ڈرائیونگ لائسنس اشاروں کے تحریری ٹیسٹ اور اسکے بعد ٹرائی کے مرحلے سے گزر کر حاصل کیا جاتا ہے اسکے بعد دوسرا بڑا مسئلہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید ہے ہر ضلع سے بننے والے لائسنس کی تجدید بھی اسی ضلع سے ہو سکتی ہے جس کے لئے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے پانچ سال قبل کسی اس ڈسٹرکٹ سے لائسنس حاصل کیا ہے اور اب وہ نوکری اور کاروبار کسی دوسرے شہر میں کرتا ہے اور جب اسکا لائسنس ختم ہو جائے تو اسے وقت نکال کر اسی ڈسٹرکٹ میں لائسنس کی تجدید کے لئے جانا پڑتا ہے اس میں اخراجات کے ساتھ ساتھ وقت بھی لگتا ہے لیکن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ٹریفک پولیس نے ہر شہری کی یہ مشکل آسان بنا دی ہے آئندہ چند دن کے بعد پنجاب کے 36 اضلاع میں سے کسی ضلع سے آپ اپنا ڈرائیونگ لائسنس رینیو کراوا سکیں گے ڈی ایس پی ٹریفک مقصود لون نے بتایا کہ چند دنوں بعد یہ سہولت گوجرانوالہ میں بھی میسر ہو گی اس سلسلہ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں دیگر شہروں کے لوگ جو گوجرانوالہ میں ملازمت یا کاروبار کر رہے ہیں ان کے لائسنس کی تجدید گوجرانوالہ سے ہی ہو جایا کرے گی اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے لوگ جو بڑے شیروں میں ملازمت یا کاروبار کر رہے ہیں اب انکو لائسنس کی تجدید کے لئے گوجرانوالہ آنے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی وہ پنجاب کے کسی بھی شہر سے اپنے لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں اور لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر چالانوں سے بھی بچ سکتے ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments