گوجرانوالہ.احسن اقبال حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیامجرم عابد کو 27 سال قید،ایک لاکھ 10 ہزار جرمانہ اور جائیداد قرق کرنے کا حکم سناگیا

گوجرانوالہ احسن اقبال حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سید علی عمران نے مجرم عابد کو قید و جرمانے کی سزا دیدی ہے مجرم عابد کو 27 سال قید،ایک لاکھ 10 ہزار جرمانہ اور جائیداد قرق کرنے کا حکم سنایا گیا ہے مقدمہ میں ملوث 4ملزمان عدم ثبوت پر بری ہوئے تھے مجرم عابد نے نارووال میں 6 مئی 2018 کو سابق وزیر داخلہ پر جلسہ کے دوران فائرنگ کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں