گوجرانوالہ۔اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن گریڈ 19 کے 20 افسران گرفتار۔ ڈیڑھ ارب کی رقم برآمد ۔

گوجرانوالہ۔

*ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ، حسین اصغر کی خصو صی ہدایات پر، گوجرانوالہ ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری!*

*ریجن بھر سے لینڈ قبضہ مافیا گینگ اور سرکاری اداروں میں کرپشن کا جڑ سے یقینی خاتمہ ، اولین اور انتہائی اہم ترجیح میں شامل!*

*کریک ڈاؤن میں لینڈ قبضہ مافیاگروپس، حکومتی اراضی ، ترقیاتی سکیموں کی آڑ میں میگا کرپشن سکینڈلز اور خود مختار و نیم خودمختار ادارے شامل!*

*ماہ اکتوبر کے دوران ،محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے گریڈ 19 کے افسر سمیت، 20 کرپٹ افسران و اہلکاران کو گرفتار جبکہ کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی ، ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ،خطیر رقم ریکور کر لی گئی۔*

*مختلف محکمہ جات کے اندر ، کرپشن میں ملوث ،بیشتر ملزمان کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کیا گیا۔*

تفصیل کے مطابق ماہ اکتوبر کے دوران ، رشوت ، زرعی زمین، رہائشی و کمرشل پراپرٹی کی مد میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران و اہلکاران سے ریکور کی ہوئی رقم ڈیڑھ ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔
معذور، ضعیف ، بیوہ اور مستحق عوام کی خصوصی طور پر داد رسی کی گئی۔ شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام 06اضلاع میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ افسران اور فیلڈ افسران کو فعال کر دیا گیا۔
اس معاملے میں ریجن بھر کی سماجی و صحافی تنظیموں اور عوم الناس سے اپیل کی ہے کہ ریجن گوجرانوالہ میں کسی بھی سرکاری ادارے یا ترقیاتی سکیموں میں آڑمیں ہونے والی کرپشن کی نشاندی کر کے محکمہ اینٹی کرپشن کو اطلاع کریں۔ کرپشن کے خلاف جہاد میں ان کی کوشش کو اولین ترجیج کے ساتھ سراہا اور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں