گوجرانوالہ: علمائے کرام ہمارے دست و بازو اور امن کے قیام کیلئے ہراول دستہ ہیں، کمشنر

کمشنر اسد اﷲ فیض نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں امن کا قیام مشترکہ کوششوں کا ثمر ہے ،چہلم حضرت امام حسین ؓ اور ربیع الاول پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ امن کی فضا کو برقرار رکھا جاسکے ۔وہ سرکٹ ہاؤس میں بین المذاہب ڈویژنل امن کمیٹی اور ربیع الاول کی آمد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
ایڈیشنل آئی جی شاہد حنیف، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ، ڈی سی سیالکوٹ محمد طاہر وٹو، سی پی او ڈاکٹر معین مسعود، چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی قاری زاہد سلیم کے علاوہ دیگر علمائے کرام اور امن کمیٹیوں کے ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ تمام مسالک کے علمائے کرام امن کمیٹی کے ماٹو’’اپنا مسلک چھوڑو نہ اور دوسرے کو چھیڑو‘‘ پر سوفیصد عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام ہمارے دست و بازو اور امن کے قیام کیلئے ہراول دستہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں