کامونکی صدر پولیس کو کنگر والی کے قریب نہر میں نعش کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 کی ٹیم کو طلب کرلیا۔
ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے خاتون کی نعش کو نہر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے چہرے اور جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں جس سے واضح ہے کہ خاتون کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ان نشانات کے باعث خاتون کی شناخت ممکن نہیں ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments