گوجرانوالہ
نہر اپر چناب سے دو جواں سالہ لڑکیوں کی نعشین برآمد پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے دونوں لڑکیوں کے جسم اور چہرے پر تشدد کے نشانات ہیں، نعشوں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ ان لڑکیوں کی موت کی وجہ کیا ہو سکتی ہے پولیس ان لڑکیوں کے ورثاء کی تلاش بھی کر رہی ہے پولیس کے مطابق انکو تشدد کے بعد قتل کر کے نہر میں پھینکا گیا ہے اصل صورتحال تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گی پولیس کا کہنا ہے کہ ہر پہلو پر تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ان لڑکیوں نے خود کشی تو نہیں کی ابھی تک حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا
Load/Hide Comments