ایف آئی اے ، پیمرا اور کسٹم انٹیلیجنس کی مشترکہ ٹیموں کی گوجرانوالہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ سسٹم فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔گوجرانوالہ ، سیالکوٹ اور ناروال میں آپریشن کے دوران غیرقانونی آلات فروخت کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
جی نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کا کہنا تھاکہ کاروائی میں 410 رسیور، 625 ایل این بی ، 325 ڈی ٹی ایچ اور 15ڈش انٹینا قبضے میں لیے گئےاور دس ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کامزید کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈی ٹی ایچ سسٹم فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments