گوجرانوالہ: مزاکرات کامیاب، ڈپٹی کمشنر دفتر کے گھیراؤ کی کال واپس لے لی گئی۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر شعیب وڑائچ کی جانب سے آلودگی پھیلانے والے ٹو اسٹروک رکشوں کی بندش اور ان رکشوں کو بھٹیوں میں ڈھلانے کا حکم دیا گیا تھا جس کی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی تھی۔ جس پر رکشہ یونین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 29 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر دفتر کا گھیراؤ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ رکشوں کی بندش سے سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں کا روزگار چھن جائے گا اور ان غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ جائیں گے۔
اس سلسلے میں عام لوگ پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نسیم صادق، خواجہ فیصل، اپوزیشن رہنما یحییٰ بٹ، رضوان چیمہ اور رکشہ یونین کے صدر جاوید بٹ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب وڑائچ سے ملاقات کی اور انہیں ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے رکشہ ڈرائیوروں کو رکشوں کے بدلے پک اپ گاڑیاں یا وین بلاسود آسان اقساط پر فراہم کی جائیں تاکہ وہ بیروزگار نہ ہوسکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ کسی کو بیروزگار نہیں ہونے دیا جائے گا اور ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی ہے۔ جس پر وفد نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور احتجاج کی کال واپس لے لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں