*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلا ف بلاامتیاز کاروائیاں جاری۔سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر لوٹنے والوں کے گرد شکنجہ مزید تنگ!*
*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ !سرکاری خزانہ کا محافظ بن گیا۔مختلف ترقیاتی منصوبہ جات میں ،لوٹی ہوئی ڈیڑھ ملین سے زائدکی خطیر رقم، واپس خزانہ سرکارمیں جمع!*
*اس ضمن میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرنوالہ نے صحافیوں کو بتایاکہ محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نہ صرف کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کر رہاہے۔بلکہ ان کو سز ا دلوانے کے علاوہ ان کے لوٹی ہوئی رقم برامد کروا کر خزانہ سرکارمیں جمع کروا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس ضمن میں اب تک ایک ارب سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے۔*
*1۔ترقیاتی منصوبہ ! تعمیر بلڈنگ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ،باجرہ گڑھی ضلع سیالکوٹ کے تعمیر ی فنڈزمیں خردبردکی ہوئی،سو۱ملین تک کی خطیر رقم ،ریکور کروا کر خزانہ سرکارمیں جمع کروا دی گئی۔*
*ملوث ملزمان زاہد امان وڑائچ ، ایس ڈی او، بلڈنگ ،۲۔نعیم اسد بٹ ، سب انجنئر،۳۔ وقاص حسین ، سب انجنئیر، اور ۴۔محمد ریاض باجوہ ٹھیکیدار کے خلاف محکمہانہ کاروائی کے لئے محکمہ کو چٹھی ارسال کر دی گئ۔*
*2۔ ترقیاتی سکیم ،گورئمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 5 کامونکی کے فنڈ ز میں اضافی ادائیگی کی مد میں خرد برد کئے گئے 4لاکھ پچاس ہزار روپے ریکور کروا کر خزانہ سرکارمیں جمع کروا دئیے گئے۔*
*ملوث ملزمان محمد ارشاد ، اکاؤنٹ کلرک ، ڈسٹر کٹ بلڈنگ گوجرانوالہ اور سلطان محمود ٹھیکدار کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے محکمہ کو چٹھی ارسال کر دی گئ۔*
*تفصیلات (۱)*
تفصیل کے مطابق ،ترقیاتی منصوبہ ،تعمیر بلڈنگ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ،باجرہ گڑھی ضلع سیالکوٹ ،آٹھ کروڑ پچاس لاکھ کی خطیر رقم سے مکمل کیا گیا ہے ۔ مذکورہ منصوبہ گورنمنٹ گرلز کالج باجرہ گڑھی سیالکوٹ کا وزٹ کرنے پر پایا گیا ہے کہ تعمیر شدہ بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے۔ دوران وزٹ پرنسپل مذکورہ کالج نے تحریری طور پر منصوبہ کی بابت شکایات کیں۔ اور منصوبہ میں ناقص مٹیریل کے استعمال سے جانی تقصان کے ساتھ ساتھ گورنمنٹ کا نقصان ہونا پایا گیا ہے۔ مذکورہ منصوبہ پر محکمہ اینٹی کرپشن نے دوران انکوائری ،غیرمعیاری اینٹیں اور ناقص مٹیریل استعمال کر کے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پر الزام علیہان ۱۔زاہد امان وڑائچ ، ایس ڈی او، بلڈنگ ،۲۔نعیم اسد بٹ ، سب انجنئر،۳۔ وقاص حسین ، سب انجنئیر، اور ۴۔محمد ریاض باجوہ ٹھیکیدار کے خلاف بروقت کاروائی کر کے ملزمان سے سوا ملین تک کی ریکوری کر لی۔ خطیر رقم کی ریکوری کو خزانہ سرکار میں جمع کروا دیا گیا۔
*تفصیلات (۲)*
تفصیل کے مطابق شہری محمد اسماعیل ولد محمد جمیل سکنہ کامونکی گوجرانوالہ کے رہائشی نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو گزاری۔ جس میں تحریر کیا کہ سائل محنت مزدوری کرتا ہے۔ سائل کے بچے گورئمنٹ بوائز پرائمری سکول نمبر 5 کامونکی میں زیرتعلیم ہیں۔ مذکورہ سکول ابھی چندماہ پہلے بنا ہے۔ جو کہ انتہاری ناقص مٹریل سے تعمیر ہوا۔ دیواریں پھٹ گئی ہیں۔فرش بیٹھ گئے ہیں اور سکو ل کےگرنے کا خطرہ ہے ۔ جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔ لہذا ڈسٹرکٹ آفس بلڈنگ گوجرانوالہ نے ٹھیکیدار سلطان محمود کو واجبات ادا کردئے۔ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ درخواست ہذا پر محکمہ اینٹی کرپشن میں انکوائری کے دوران سکیم کے فنڈ ز میں اضافی ادائیگی کی مد میں خرد برد کئے ہوئے رقم مبلغ 4لاکھ پچاس ہزار ٹھیکیدار سے ریکور کروا کر سرکاری خزانے میں جمع کر وا دئیے گئے۔ جس میں ملوث محمد ارشاد ، اکاؤنٹ کلرک ، ڈسٹر کٹ بلڈنگ اور سلطان محمود ٹھیکدار کے خلاف محکمہانہ کاروائی کے لئے محکمہ کو چٹھی ارسال کر دی گئ۔