گوجرانوالہ۔ پاکستان میں کوئی ڈاکو اور چور نہیں بچے گا ۔سنئیر وزیر علیم خان کا گوجرانوالہ میں خطاب

گوجرانوالہ:عمران خان کے آنے کے بعد ڈاکووں کو راہ فرار نظر نہیں آ رہی ،اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کوئی ڈاکو اور چور نہیں بچے گا،زرداری ، میاں صاحب ہوں یافضل الرحمان سب کی باری آئی گی ۔ سینئر وزیر پنجاب علیم خان

پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے آنے کے بعد ڈاکووں کو راہ فرار نظر نہیں آ رہی اوراے پی سی کا مقصد بھی یہی ہے کہ راہ فرار تلاش کی جائے لیکن میں اپوزیشن کو یقین دلاتا ہوں کوئی ڈاکو اور چور نہیں بچے گاان خیالات کا اظہار انھوں نے کمشنر آفس گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا علیم خان کا کہنا تھاکہ زرداری ، میاں صاحب ہوں یافضل الرحمان سب کی باری آئی گی اور مولانا فضل الرحمان سب سے سر فہرست ہونگے کیونکہ مولانا نے ڈیزل کے پرمٹ سے لیکر ہر حکومت سے اپنا حصہ وصول کیاانھوں نے کہاکہ فضل الرحمان اس وقت بی بی ہے جمالو بنے ہوئے ہیں اپوزیشن والے اے پی سی کریں یا احتجاج کریں کوئی پرواہ نہیں انھوں نے دھرنے میں ہمارا پانی بند کیا تھا لیکن ہم پانی بھی دیں گے کھانا بھی اور کنٹینرز بھی فراہم کریں گے سنیئر وزیر علیم خان کا کہناتھاکہ قرضے لینے کیخلاف ہیں لیکن مجبوری میں قرض لینا پڑاکیونکہ گذشتہ حکومت کے 80 ارب روپے کے چیک باونس ہو چکے تھے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے پاس کچھ نہیں تھاعلیم خان نے کہاکہ اسرائیل طیارے کی باتیں فضول پراپیگنڈا ہیں انھوں نے کہاکہ تجاویزات کے خلاف اپریشن میں بڑے بڑے پیڑول پمپ اور پلازے مسمار کیے لیکن کسی کچی آباد کو ہاتھ تک نہیں لگا گیا انھوں نے بتایاکہ گوجرانوالہ ریجن کے تمام افسران کو مختلف ٹاسک دئیے تھے آج افسران سے کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ لی ہے ڈی سی کو بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کی صفائی کی حالت بہتر نہیں ہے اس کو جلد ازجلد بہتر بنایا جائے

گوجرانوالہ سنئیر وزیر علیم خان کے دورہ گوجرانوالہ کے موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کی ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں