*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی کرپٹ عناصر کے خلاف بڑی کاروائی!*
*میگا کرپشن سکینڈل بےنقاب، غیر قانونی تین منزلہ پلازہ،سرکاری خزانہ کو 2کروڑ سے زائد کابھاری نقصان ! اینٹی کرپشن کی انکوائری مکمل ! ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج!*
*میو نسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی ملی بھگت سے ،بغیر ادائیگی کمرشل /کنورشن فیس ومنظوری نقشہ اور بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی کرکےتعمیر کر نے ،اور سرکاری خزانہ کو 2کروڑ سے زائد کا بھاری نقصان پہنچانے پرملوث ملزمان ۱۔ قمراسلام میونسپل افیسر(پلاننگ) ،۲ ۔طاہر محمود گجر میونسپل افیسر(پلاننگ) ،۳۔عبدالحفیظ انفوسمنٹ بلڈنگ انسپکٹر میو نسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے خلاف مقدمہ درج*
*تین منزلہ پلازہ ، غیر قانونی طور پر گوجرانوالہ ، سیٹیلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ روڈپر اہم کمرشل جگہ پر تعمیر کیا گیا۔*
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ سے سیٹیلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ روڈ پر دی آکسفوڑڈ سکول اور جان ہائٹس کے درمیان ایک تین منزلہ پلازہ ریز تعمیر ہے ۔ جسکے بارے میں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ یہ پلازہ میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے افسران و ملازمان کی ملی بھگت سے بغیر منظوری نقشہ و بغیر ادائیگی سرکاری فیس ہائے تعمیر کیا جار ہا ہے۔ مذکورہ پلازہ کے لیے پارکنگ اور سیٹ بیک کی جگہ بھی نہ چھوڑی گئی ہے۔ استدعا ہے کہ اس معاملہ کی انکوائری عمل میں لائی جائے اور پلازہ کی خلاف قانون تعمیر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ درخواست ہذا پر دوران انکوائری و ٹیکنکل رپورٹ محکمہ اینٹی کرپشن ثابت ہوا کہ مذکورہ سکیم میں پلازہ کو بغیر منظوری نقشہ و بغیر ادائیگی سرکاری فیس تعمیر کرنے پر سرکاری خزانہ کو 2کروڑ سے زائد کا بھاری نقصان پہنچا کر چونا لگایا گیا۔ اور قانونی تقاضوں اور قوانین کمرشل بلڈنگ کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ جس میں ملوث ملزمان ۱۔ قمراسلام میونسپل افیسر(پلاننگ) ،۲ ۔طاہر محمود گجر میونسپل افیسر(پلاننگ) ،۳۔عبدالحفیظ انفوسمنٹ بلڈنگ انسپکٹر گنہگار ثابت ہوئے ۔ *جن کے خلاف مجاز اتھارٹی نے بعد از گنہگاری مقدمہ درج رجسٹر کرنے کا حکم صادر فرمایا۔جبکہ میگاکرپشن سکینڈل میں ملوث دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین دوران تفتیش کئے جانے کی اجازت دے دی گئی*۔