موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی گوجرانوالہ اور گردونواح میں خشک میوہ جات کی خریدوفروخت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ مارکیٹوں،شاہراہوں اور گلی محلوں میں بھی ان کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ گوجرانوالہ کی اوپن مارکیٹ میں گزشتہ سال 240روپے کلو ملنے والی مونگ پھلی280روپے،
چلغوزہ3ہزار سے بڑھ کر4200،
پستہ نمکین1200سے بڑھ کر1600،
کاجو1100سے بڑھ کر1600،
کوکونٹ300 سے بڑھ کر370،
اخروٹ چلاس4سو سے بڑھ کر500،
امریکن بادام مغز1200سے بڑھ کر1400روپے،
مغزبادام دیسی700سے بڑھ کر800روپے کلو،
انجیر800سے بڑھ کر1500روپے،
کشمش دیسی300سے بڑھا کر380، کشمش ایرانی280 سے بڑھ کر350روپے،
ریوڑی دیسی گھی300 سے بڑھ کر340 روپے ہو گئی ہے۔
خوبانی واحد خشک میوہ ہے جو گزشتہ سال1000روپے فروخت ہورہی تھی جو اس سال 400روپے کمی کے ساتھ 600روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔
موسمی تبدیل کے ساتھ ہی ہول سیل مارکیٹ دال بازار میں خشک میوہ جات کی خریدورفروخت میں اضافہ ہوگیا ۔خشک میوہ جات کے تاجر کا کہنا ہے کہ گجر خاں کی مونگ پھلی،چلاس کا اخروٹ ،بنوں کا چلغوزہ پسند کیا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments