وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے جامعہ گجرات میں کیمپس ٹی وی سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوکلو ہاما یونیورسٹی کے شکر گزارہیں جنہوں نے جامعہ گجرات کے طلبہ و اساتذہ کو فیکلٹی و سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے اپنی قابلیت و صلاحیت کو مزید نکھارنے کا موقع فراہم کیا۔
جامعہ گجرات اپنے طلبہ کو ذرائع ابلاغ کے موثر ترین میڈیا میں بہترین مواقع مہیا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ نوجوان طلبہ کے ذہنی افق کو وسیع کرتے ہوئے ان کو عملی مہارتوں سے روشناس کروانا ہمارا اولین مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ گجرات میں یو او جی کیمپس ٹی وی کا قیام طلبہ کی عملی قابلیت و مہارت میں اضافہ کا باعث ہو گا۔
اس موقع پرڈین آرٹس ڈاکٹر فارش اﷲ یوسفزئی، چیئر پرسن ڈاکٹر زاہد یوسف، اسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر ارشد علی، ڈاکٹر زاہد بلال، لیکچرار رخسانہ ریاض، صوبیہ عابد، عمیر ندیم، فائزہ باجوہ، معنم شہزاد، معضمہ فیاض ودیگر بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments