چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے ٹو سٹروک رکشہ مالکان کو 15 نومبر تک مہلت دے دی ہے اور وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 15 نومبر سے پہلے پہلے ٹو سٹروک رکشوں کو ختم کردیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹو سٹروک رکشہ کے خاتمہ کیلئے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا اور اس سلسلہ میں کسی سے رعایت نہیں کی جائیگی۔ٹو سٹروک رکشہ مالکان کو اس مہلت سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور متبادل رکشوں کا انتظام کرکے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں حکومت کی مدد کرنی چاہئے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments