گوجرانوالہ ڈویژن کی آبادی گزشتہ 20 سال کے دوران 46 لاکھ 92ہزار بڑھ گئی محکمہ بہبود آبادی نے مردم شماری 2017کی بنیاد پر بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے آئندہ دو سال کیلئے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن کی تحصیلوں میں ماہانہ 20 میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے اور موبائل میڈیکل گاڑیاں ہفتے میں پانچ دن دور دراز کے دیہات میں کام کریں گی جس کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
1998میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کی مجموعی آبادی ایک کروڑ 14 لاکھ 31 ہزار 58تھی۔ جبکہ گزشتہ سال ہونے والی مردم شماری کے بعد گوجرانوالہ ڈویژن کی آبادی میں 46لاکھ 92ہزار 926 نفوس کا اضافہ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments