واہنڈو کے رہائشی عطاء الرحمن کا گاؤں کے رہائشی خالد وغیرہ کیساتھ پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا جس پر ملزمان نے پلاٹ کی ملکیت سے دستبردار ہونے کیلئے عطاء الرحمن کو متعدد مرتبہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں دستبردار نہ ہونے پر ملزمان خالد، ناصر، جاوید وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے عطاء الرحمن کو زخمی کردیا جس کا مقدمہ تھانہ واہنڈو میں نامزد ملزمان کیخلاف درج ہوا جس کی تفتیش میںتفتیشی آفیسر نے مبینہ طور پر ملی بھگت کرکے ملزمان کو بے گناہ کردیا.
ملزمان کیخلاف عدم کارروائی پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بتایا کہ ملزمان رحمت وغیرہ نے گاؤں کے غلہ منڈی والے قبرستان کی اراضی پر بھی قبضہ کررکھا ہے جس کیلئے علاقہ مکینوں نے متعدد مرتبہ ڈی سی گوجرانوالہ سمیت دیگر حکام کو کارروائی کیلئے درخواستیں دیں مگر بااثر ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوسکی ،مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے ملزمان کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments