گوجرانوالہ: گفٹ یونیورسٹی کا ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، نئے طلبہ کو خوش آمدید کہنے کیلئے سیمینار کا انعقاد

ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ گوجرانوالہ کی واحد یونیورسٹی، گفٹ یونیورسٹی ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں نئے آنے والے طلباء و طالبات کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طاہر ملک کی سربراہی میں تعارفی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طاہر ملک کا کہنا تھا کہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں طلباء و طالبات کو میڈیا کے تمام شعبوں کے بارے میں تھیوری اور پریکٹیکل ورک کے ذریعے تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان میں خوداعتمادی پیدا کرنے پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے تاکہ وہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد معاشرے میں اپنی منفرد پہچان بنا سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں بیشتر تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے مگر گفٹ یونیورسٹی میں طلبہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکتے ہیں۔
سینئر لیکچرار کاشف خورشید نے طلبہ کو کہا کہ انہوں نے ایک بہترین تعلیمی ادارے کا انتخاب کیا ہے جہاں انہیں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔ لیکچرار وقاص محمود کا کہنا تھا کہ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس جدید سہولیات سے آراستہ اسٹوڈیو بھی موجود ہے جہاں طلبہ پڑھائی کے ساتھ پریکٹیکل ورک باآسانی کرسکتے ہیں۔ سیمینار سے فیکلٹی ممبران فاروق بھٹی، زین ہمایوں، کرن ساجد اور الفت مغل نے بھی خطاب کیا اور طلباء و طالبات کو ڈیپارٹمنٹ کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کی صدر عائشہ بٹ، نیشنل میڈیا فورم کی صدر امیرا شوکت، نائب صدور استحسان بٹ، جان شیر خان، عاقب، میڈیا ٹیم کے ممبرز احمد، فائق اور آمنہ نے بھی خطاب کرکے این ایم ایف اور میڈیا ٹیم کی ممبرشپ اور ان کی ورکنگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
سیمینار کے اختتام پر ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم طلباء و طالبات حسن گورائیہ، سلال طارق، میمونہ اور لاریب نے نئے آنے والے طلبہ کو ماسٹرز اور بی ایس پروگرام کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں