گوجرانوالہ ملک میں آسیہ بی بی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے کل بھی صوبے بھر کے سرکاری سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام نجی سکولوں میں بھی کل دو نومبر کو چھٹی ہوگی جبکہ دوسری جانب تعلیمی بورڈ نے پنجاب بھر میں انٹرمیدیٹ کے دو اور تین نومبر کو ہونے والے پرچے بھی ملتوی کردیئے ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی (پی یو) شعبہ امتحانات نے بھی جمعہ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں آسیہ بی بی کی بریت کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد محکمہ تعلیم پنجاب نے کل بھی صوبے بھر کے سرکاری سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تعلیمی بورڈ نے پنجاب بھر میں انٹرمیدیٹ کے دو اور تین نومبر کو ہونے والے پرچے جبکہ پنجاب یونیورسٹی (پی یو) شعبہ امتحانات نے بھی جمعہ کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دئیے ہیں،بورڈ انتظامیہ اور ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا ہے کہ ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ترجمان وزارت تعلیم رفیق طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی سرکای تعلیمی اداروں میں کل بروز جمعہ بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، ملک بھرا ور خاص کر صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال کے باعث دارالحکومت اور پنجاب میں سرکاری سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی جس کے بعد گذشتہ روز پنجاب میں محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments