گوجرانوالہ۔
آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔ اس دوران مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال،کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری اور گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان۔
جمعرات (رات): مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، سرگودھا، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
جمعہ کے روز: مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی آئی خان، سرگودھا، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا