ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ اور مخلصانہ کوششوں سے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم کو بہتر بنا کر نجی معیاری تعلیمی اداروں کے مد مقابل لایا جا سکتا ہے ، نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ،مراکز انچارجز تحصیل اور ضلعی افسران کی نہ صرف حوصلہ افزائی کی جائے گی بلکہ اسناد اور انعامات بھی دیئے جائیں گے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بشیر احمد گورائیہ ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خواجہ وقار بھی شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت معیارتعلیم بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ، ضلعی انتظامیہ سرکاری تعلیمی اداروں میں حکومتی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور انہیں نہ صرف نمایاں کارکردگی پر تعریفی اسناد دیں گے بلکہ انعامات بھی دیئے جائیں گے اور ناقص کارکردگی پر محاسبہ کیا جائے گا ۔
Load/Hide Comments