گوجرانوالہ حکومت اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان مذاکرات ناکام سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے تمام بڑے ہسپتالوں میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ، چھٹیاں منسوخ، حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام ہو جانے کی اطلاعات، سیکورٹی فورسز کو بھی ہائی الرٹ کیا کر دیا گیا

ملک بھر کی سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملک کے تمام بڑے ہسپتالوں میں بھی ہنگامی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
بڑے شہروں کے بڑے ہسپتالوں کے تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ حکومت اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ تحریک لبیک کے رہنماوں کی جانب سے اپنا گیا تضحیک آمیز رویہ اور ناقابل قبول شرئط مذاکرات کی ناکام کا باعث بنے۔ اس صورتحال میں حکومت نے اب کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نبٹنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
ایک جانب ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تو دوسری جانب اس تمام صورتحال میں فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو میدان میں اتارنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد سخت ایکشن شروع ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کشیدہ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج کی مدد لیے جانے کے سلسلے میں حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
اگر امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس صورت میں ٹرپل ون بریگیڈ کو متحرک کر دیا جائے گا۔ حالات مزید بگڑنے کی صورت میں ٹرپل ون بریگیڈ پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسند عناصر سے نبٹے گی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی سے متعلق گذشتہ روز دئے جانے والے فیصلے کے بعد سے ہی ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ مال روڈ کی طرف جانے والے راستے بھی بند ہیں۔
شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔ کراچی میں بھی کئی اہم سڑکوں پر دھرنے جاری ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام دہری مشکلات کا شکار ہیں۔ امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر آج صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں تمام جب کہ سندھ میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ پنجاب بھر میں کئی دفاتر اور دکانیں بھی بند رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں