گوجرانوالہ میڈیکل کالج اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعمیرو ترقی کے منصوبوں ،فرنیچر ،اے سی ،آلات جراحی اوردیگر اشیاء کی خریداری میں گھپلوں کا انکشاف ، کروڑوں روپے خورد برد ہونے سے قومی خزانہ کو نقصان پہنچا تھا پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر فنانس کو عہدے سے ہٹادیا دو ماہ قبل بدعنوانی کی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ پنجاب کی ہدایت پر گزشتہ دو سال کے اربوں روپے کے بجٹ اور اخراجات کا سپیشل آڈٹ کرنے کیلئے دورکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی
ٹیم نے ایک ماہ2 دن آڈٹ کا سلسلہ جاری رکھا جس دوران میڈیکل کالج اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں مشینری ،بیڈز آلات جراحی کی خریداری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والے خطیر فنڈز خورد برد ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ متعدد ٹھیکیداران نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں تعینات ڈائریکٹر فنانس سارہ بینجمن کے خلاف مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات عائد کئے تھے
جس کے متعلق اینٹی کرپشن میں بھی تحقیقات جاری رہیں سیکرٹری فنانس نے میڈیکل کالج کی خاتون ڈائریکٹر فنانس سارہ بینجمن کو عہدے سے ہٹادیا اور علمدار حسین خان کو ڈائریکٹر فنانس تعینات کردیا میڈیکل کالج ذرائع کے مطابق سارہ بینجمن کو اکاؤنٹس اینڈ بجٹ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments