گوجرانوالہ چیمبر کے سینئرنائب صدر شیخ آصف مظفر اور نائب صدر مصطفی شکیل نے مشترکہ بیان میں ضلعی انتظامیہ کی توجہ پٹرول پمپ مالکان جوکہ عوام سے پٹرولیم مصنوعات کے من مرضی کے ریٹس وصول کر رہے ہیں کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ کامونکے ،موڑ ایمن آباد کے علاقوں میں پٹرول پمپوں کا ریٹ علیحدہ ہے جبکہ اندرون شہر مختلف ریٹس ہیں ایک اندازے کے مطابق پمپ مالکان اصل ریٹ سے 3سے 4روپے تک زیادہ وصول کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماراضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے پمپس جو اوور چارجنگ کر رہے ہیں انکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کیا جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments