گوجرانوالہ ڈویژن میں گنے کی فصل تیار ہو گئی ‘مارکیٹ میں بھی نئی شکر گڑاور فروخت ہونے لگے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں 60ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر کماد کی کاشت کی گئی تھی جوکہ تیار ہو گئی ہے۔
منڈی بہائو الدین، حافظ آباد میں شوگر ملز ہونے کے باعث کسانوں کی زیادہ تعداد گنا شوگر ملوں کو فروخت کر رہی ہے جبکہ جھنگ، چنیوٹ ودیگر شوگر ملوں کو بھجوایا جا رہا جس سے سڑکوں اور شوگر ملوں کے باہر گنے سے لوڈ ڈ ٹرکوں اور ٹرالیوں کی لمبی قطاریں لگنا معمول بن گیا ہے۔
گوجرانوالہ میں کسان کھیتوں میں بیلنا لگا کر گڑ اور شکر تیارکرکے منڈیوں اور مارکیٹوں میں فروخت کررہے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں شکر80اور گڑ70روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔
Load/Hide Comments