گوجرانوالہ:آسیہ معلونہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک کے کارکنوں کا احتجاج اور دھرنا دوسرے روز بھی جاریکارکنوں نےگزشتہ روز سے چندہ قلعہ بائی پاس کوہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر رکھا ہےٹریفک بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں کاروبار ٹھپ معمولات زندگی شدید متاثرہیں جبکہ موٹر وے پولیس کی طرف سے رستوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں
موٹروے M2 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چکری تک تمام ٹریفک کیلئے بند۔ بالکسر سے اسلام آبادموٹروے پر بھی ٹریفک کا داخلہ بند۔موٹروے M2 پنڈی بھٹیاں سے لاھور، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور فیصل آباد سے گوجرہ بھی تمام قسم کی ٹریفک کیلئے بند۔ قومی شاھراہ پر اکوڑہ خٹک، شریف ہسپتال اور ترنول کے مقام پر ٹریفک بحال۔ ،ٹیکسلا، روات، مندرہ،گجر خان،سوہاوہ،دینہ، کے مقام پر روڈ بلاک۔
جبکہ ٹیکسلا، روات، مندرہ، گجرخان، سوہاوہ، دینہ، سرائے علمگیر کے مقامات پر ٹریفک بلاک۔
کھاریاں،گجرات، کامونکی،چن دا قلعہ،تاوی ریان،مریدکے،سادھوکی ٹریفک پر بھی ٹریفک بلاک۔
پکا میل، چونگ، مولن وال، لوہاراں والہ کھو، سندر، مانگہ، اڈا جمبر، دینہ نارتھ، پھول نگر، مالانوالہ، رینالہ خورد، جاوید نگر، فتووال، پاکپتن، چیچا وطنی، داد فتیانہ، میاں چنوں، اور خانیوال پر بھی ٹریفک بلاک۔
سندھ میں پنو عاقل گمپٹ اور نیازی چوک کے مقامات پر بھی ٹریفک بلاک۔
بلوچستان میں ھب، وندر اور قلات کے مقامات پر بھی ٹریفک بلاک۔
مسافروں سے درخواست ھیکہ کہ سفر سے اجتناب کریں۔
کسی بھی قسم کی مدد اور راھنمائی کیلئے نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ھیلپ لائن 130 پر رابطہ قائم کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس