گوجرانوالہ جمعیت علماء(س) اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شہید ۔

گوجراوالہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پرشرپسند عناصر نے قاتلانہ حملہ کردیا، حملے میں مولاناسمیع الحق جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہبی اسکالر اور جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ بعض شرپسند عناصر نے سربراہ جے یوآئی (س)مولانا سمیع الحق پر فائرنگ کردی۔
جس کے نتیجہ میں مولانا سمیع الحق شدید زخمی ہوگئے ۔ تاہم انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق مولاناسمیع الحق پر حملہ راولپنڈی میں کیا گیا۔نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پرفائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقعہ سے فرار ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں