گوجرانوالہ کے سینکڑوں پٹرول پمپ بند، پٹرول کی قلت کی مکمل تفصیلات جان لیں

جی ٹی روڈ پر احتجاج ، مظاہروں اور روڈ بلاک کی وجہ سے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، حا فظ آباد ، منڈی بہاؤ الدین اور گجرات کے اضلاع اور تحصیلوں میں 360 فلنگ سٹیشنز کو پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ آئل ٹینکرز کا مختلف شہروں میں روڈ بلاک کی وجہ سے نہ پہنچنا بتائی گئی ہے۔
پٹرول کی کمی سے گزشتہ روز شہر اور گردو نواح میں پولیس لائنز پٹرول پمپ سمیت تین فلنگ سٹیشنز کا ذخیرہ ختم ہو گیا جس کی وجہ سے پٹرول پمپ بند ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجن کے دیگر اضلاع کے پٹرول پمپوں پر صرف تین روز کا ذخیرہ باقی رہ گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں