گوجرانوالہ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے، غلام دستگیر خان

سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما ن لیگ غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے تبدیلی کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے تحریک انصاف غریب مکاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے این آر او کا شور حکومتی پاگل پن کے سوا کچھ نہیں پی ٹی آئی حکومت عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگئی ہے بجلی و گیس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوسی چیئرمین عابد بٹ، لیگی رہنما میر مقصود، آصف مغل، یاسر اسلم بٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں