لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) توہین رسالت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں جاری مظاہرے اور دھرنوں کے بعد حکومت کو بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے اور تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی کمیٹی کےمعاملات تقریبا طے پا گئے ہیں جبکہ مذاکرات کی کامیابی کا اعلان آج کسی بھی وقت کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آسیہ بی بی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں معاملات تقریبا طے پا گئے ہیں اور جلد ہی مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مظاہرین حکومتی یقین دہانیوں پر احتجاج ختم کرنے پر راضی ہو گئے ہیں اور جلد ہی وہ اس کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے جس کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں احتجاج کرنے والے افراد اپنا احتجاج ختم کر دیں گے۔واضح رہے کہ آسیہ مسیح کی سپریم کورٹ سے سزائے موت ختم کرنے اور باعزت بری کرنے کے بعد تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج اور دھرنے شروع ہو گئے تھے جبکہ ان دھرنوں کی وجہ سے ملک کی اہم شاہرائیں بھی بند کر دی گئی تھیں جس کی وجہ سے گذشتہ تین روز سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ سکول کالجز کے بچے سخت خوف وہراس کا شکار ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments