سابق دور حکومت میں خالی سیٹوں پر بھرتی کیلئے جمع کروائی گئی97 ہزار سے زائدد رخواستیں ضائع کردی گئیں،صرف800 ٹیکنیکل سیٹوں پر بھرتی ہو گی ایس ڈی او ،لائن سپرنٹنڈنٹ ،اے ایل ایم ،بی ڈی وغیرہ کی بھرتی کیلئے گیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد درخواستیں طلب کی جائیں گی،حکام
گوجرانوالہ گیپکو کی 4900 آسامیاں خالی ،وفاقی حکومت نے صرف800 خالی سیٹوں پر بھرتی کی منظوری دے دی جبکہ گزشتہ دور حکومت میں خالی سیٹوں پر بھرتی کیلئے جمع کروائی گئی97 ہزار سے زائد درخواستیں ضائع کردی گئیں گیپکو کی مختلف سب ڈویژنوں ،کنسٹرکشن ،پلاننگ اور دیگر شعبہ جات میں ایس ڈی اوز ،لائن سپرنٹنڈنٹ ،اسسٹنٹ لائن مین ،بل ڈسٹری بیوٹرز ،کلیریکل سٹاف ،ایس ایس اے اور دیگر کیٹیگری کی800خالی سیٹوں پر بھرتی کیلئے رواں ماہ کے اختتام پر درخواستیں وصول کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن میں گیپکو کی118سب ڈویژنوں اور24 ڈویژنوں سمیت ہیڈ کوارٹرز میں سکیل4 تا18 تک کے افسران اور ملازمین کی4900 سے زائد سیٹیں کئی سال سے خالی پڑی ہیں جن میں 1500 سے زائد خالی سیٹوں پر بھرتی کیلئے گزشتہ دور حکومت میں منظور ی دی گئی تھی جس پر97 ہزار سے زائدد رخواستیں وصول کی گئیں اور متعدد کیٹیگریز کی سیٹوں پر امیدواران کے تحریری ٹیسٹ اورانٹرویو بھی مکمل ہوچکے تھے مگر بھرتی کا عمل رک گیا وفاقی حکومت نے گیپکو کو صرف800 خالی سیٹوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے وزارت پاور ڈویژن نے گیپکو کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ ایس ڈی او ،لائن سپرنٹنڈنٹ ،اے ایل ایم ،بی ڈی ،سمیت دیگر ٹیکنیکل سیٹوں پر بھرتی کی جاسکتی ہے اس سلسلہ میں گیپکو حکام کا کہنا تھا کہ گیپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری کے بعد باقاعدہ درخواستیں وصول کی جائیں گی جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ گیپکو میں بھرتی کے خواہش مند افراد تیاری کر لیں خالی آسامیوں پر بھرتی سے بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہو گی
Load/Hide Comments