گوجرانوالہ۔شاہد عرف شاہدو ڈکیت گینگ کے دو ارکان اور اعجاز عرف جج ڈکیت گرفتار۔

100000/- روپے نقدی ۔،ایک عدد موٹر سائیکل ،ایک عدد موبائل اور 01 عددپسٹل معہ گولیاں برآمد۔
مال و زر لوٹنے والوں کا اصل ٹھکانا جیل ہے انہیں ہر صورت جیل بھجوا کر دم لیں گے۔
ضلع گوجرانوالہ سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ڈاکٹر معین مسعود سٹی پولیس آفیسر
گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظرسی آئی اے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزنی و دیگر وار داتوں میں ملوث و مطلوب شاہد عرف شاہدو ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی، ایک عدد موٹر سائیکل ، ایک عدد پسٹل معہ گولیاں و موبائل فون برآمد کئے ہیں ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں شاہد عرف شاہدو، سرفراز ولد نیاز اور اعجاز عرف جج شامل ہیں۔شاہد عرف شاہدو اور شرفراز ولد نیاز گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر عورتوں اور بچوں کو یرغمال بنا کر نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے ۔جبکہ اعجاز عرف جج نے دوران ابتدائی تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دیگر ساتھی تھانہ کھیا لی اور تھا نہ گرجاکھ کے علا قہ میں لو گو ں کو روکتے اور اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتے ۔ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کاروائی کے لئے سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے ڈویژنل ایس پیز اور ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔ موثر کاروائی کے لئے ڈی ایس پی سی آئی ا ے عمران عباس چدھڑ نے اے ایس آئی اختر علی ،آصف، سلیم اور مصطفی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خودسپر ویژن کی ۔ٹیم نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا ۔علاوہ ازیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ شہریوں کو امن کی فضا فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔ انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑاور ان کی ٹیم کو شاباش دی

اپنا تبصرہ بھیجیں