گوجرانوالہ۔ 20 روپے کی شرط جیتنے والا 14 سالہ لڑکا قتل ۔

گوجرانولہ تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں بیس روپے کی شرط ہارنےو الے نوجوان نےچودہ سالہ لڑکے کی جان لے لی ساجد اور کاشف نے کرکٹ میچ کھیلنے پر بیس روپے شرط لگائی تھی
شرط ہارنے پر ساجد کو غصہ ا گیا اور اس نے کاشف کےسر میں بیٹ مار کر اسے زخمی کر دیا
کاشف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ساجد نے کاشف کو اوور میں زیادہ سکور کرنے کا چلینج کیا تھا ساجد اپنا چلینج پورا نہ کر سکا اور شرط ہار گیا
شرط ہارنے پر ساجد نے سر میں بیٹ مار کر کاشف کو قتل کر دیا پولیس نے ساجد کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں