افسران کی کرپشن نے پی ایچ اے کو سفید ہاتھی بنا دیا،انتظامی سیٹوں پراناڑیوں کی تعیناتی، کنٹریکٹرز نے بھی4کروڑ روپے روک لئے۔پی ایچ اے میں کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں مختلف محکمہ جات سے آئے افسران پر نہ صرف مقدمات کا اندراج ہوا بلکہ انہیں کام سے روک دیا گیا۔ کرپشن میں ملوث افسران کی معطلی پر ڈائریکٹر وڈپٹی ایڈمن اینڈ فنانس،ڈائریکٹر وڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ،ڈائریکٹر وڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر، ڈائریکٹر وڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی اہم خالی سیٹوں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی عارضی تعیناتی کر دی گئی لیکن گزشتہ ماہ ان پر بھی کرپشن کا الزام لگا کر معطل کر دیا گیا۔
خالی سیٹوں میں شعبہ مارکیٹنگ میں اناڑی افسران کی تعیناتی کر دی گئی جس کی وجہ سے رواں مالی سال کیلئے 7کروڑ50لاکھ میں ہونے والا آئوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ اور چھوٹے بورڈز کے ٹھیکہ میں کنٹریکٹرز نے 4کروڑ کی اقساط روک لی ہیں جس سے پی ایچ اے کی مشکلات بڑ ھ گئی ہیں۔
Load/Hide Comments